title
WHAT WAS THE PURPOSE OF MAKING OF THIS WEBSITE?
اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد کیا تھا؟

The purpose of making this website was that People who do not know this magazine invented by Huzoor Tajush- shariya Or we do not have access to this news Or can not reach the Markaz-e-Ahle Sunnat message So keeping these goals in mind This website was created so that its message was right (Mahnama Sunni Duniya) These gentlemen can be reached.

    اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ جو لوگ حضور تاج الشریعہ کے ایجاد کردہ اس رسالے کو نہیں جانتے ہیں یا ان تک ہمارا یہ رسالہ پہنچ نہیں پاتا ہے یا ان تک مرکز اہل سنت کا پیغام نہیں پہنچ پاتا ہے تو ان سب مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ویب سائٹ کو بنایا گیا تاکہ اس کے ذریعہ اپنا پیغامِ حق اور مسلک اعلیٰ حضرت کا ترجمان ﴿ماہنامہ سنی دنیا﴾ ان حضرات تک پہنچایا جا سکے۔

    SEEK ATTENTION
    توجہ طلب

    Become a member of “Monthly Sunni Duniya” magazine for persistent refinement of your faith and be aware of central activities. Support the organization in carrying out the long-term promotional and progress plan provided by Imam-e-AhleSunnat (Alayhir Rahmah).

      اپنے ایمان وعقیدے کی اصلاح اور مرکز کی سرگرمیوں سے مسلسل باخبر رہنے کے لئے سنی دنیا کے ممبر بنیں اور فروغ اہل سنت کے لئے رسائل و جرائد کے تعلق سے امام اہل سنت کے دیرنیہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ادارے کا تعاون فرمائیں۔

About us - ہمارے بارے میں

Chief Editor :
Mufti Muhammed Asjad Raza Khan Qadiri Barelvi (may Allah preserve him) is the Chief Editor of the monthly Sunni Duniya magazine. He is an eloquent scholar and a proficient jurist. He is blessed to be the son of Taaj al-Shariah and Great Grandson of AlaHazrat. He is also the president of an internationally acclaimed religious organization Jama’at Raza-e-Mustafa which was originally founded by AlaHazrat himself and Chief Administrator of the Centre of Islamic Studies, Jamiat-ur-Raza. He is also serving as Islamic Chief Justice of India and presiding the Shara’i Council of India and Darul Ifta Bareilly Sharif.
Editor :
Mufti Muhammad Abdul Rahim Nishtar Farooqi is the editor of the Monthly Sunni Duniya. He is not only a proficient scholar, An expert Mufti of Central Darul Ifta Bareilly Sharif, but a very good author as well. More than 30 of his books, articles and compilations have been published. His articles have adorned the country's leading magazines and journals. He is the former Assistant Director of the world-renowned Jamiat-ur-Raza Bareilly Sharif and the managing director of Jamiat-uz-Zahra of Siwan, Bihar.
IT Manager :
Mr.Atiq Ahmad Hashmati (Shuja Malik), who is the composer and designer of Monthly Sunni Duniya magazine, specializes in computer software and hardware, along with the higher education. He took many advanced courses in the field of I.T. from the National Institute of Electronics and Information Technology, Delhi which brings his name in the list of valuable engineers. He is an I.T. Head and a prominent teacher of computer software and hardware at C.I.S. Jamiat-ur-Raza. He has been serving the Monthly Sunni Duniya since 2003 and taking care of the composing, layout and designing of the esteemed magazine very sincerely.
: مدیر اعلیٰ
ماہنامہ سنی دنیا کے چیف ایڈیٹر شہزادۂ گرامی حضرت علامہ مفتی محمد عسجد رضا خاں قادری بریلوی مدظلہ العالی ہیں، آپ ایک بالغ نظر عالم دین، فاضل جلیل، صاحب فقہ و افتاء اور بے باک مفکر اسلام ہیں، آپ کو حضور تاج الشریعہ مدظلہ العالی سے شرف ابنیت اور نبیرۂ اعلیٰ حضرت کا اعزاز حاصل ہے،
آپ اعلیٰ حضرت کی قائم فرمودہ عالمی دینی تحریک ’’جماعت رضائے مصطفےٰ‘‘ کے قومی صدر اور دنیائے سنیت کی عظیم دینی درس گاہ ’’جامعۃ الرضا‘‘ کے ناظم اعلیٰ ہیں، آپ بریلی شریف کے قاضی شرع کی ذمہ داری بھی سر انجام دے رہیں، آپ ’’شرعی کونسل آف انڈیا‘‘ اور مرکزی دارالافتاء بریلی شریف کی نظامت کے فرائض بھی انجام دے ہیں۔
: مدیر
ماہنامہ سنی دنیا کے ایڈیٹر مفتی محمد عبدالرحیم نشترؔ فاروقی ہیں، آپ بہترین عالم و فاضل اور مرکزی دارالافتاء کے مفتی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صاحب طرز ادیب بھی ہیں، ۳۰ سے زائد آپ کی تصنیفا ت و تالیفات اور ترتیبات و تقدیمات شائع ہوکر مقبول خاص و عام ہوچکی ہیں، آپ کے مضامین و مقالات ملک کے مؤقر رسائل و جرائد کی زینت قرطاس بنتےہیں، آپ عالمی شہرت یافتہ درس گاہ ’’جامعۃ الرضا‘‘ بریلی شریف کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ’’جامعۃ الزہرا‘‘ سیوان، بہار کے فاؤنڈر اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔
آئی ٹی، منیجر
ماہنامہ سنی دنیا کے کمپوزر و تزئین کار عالی جناب ماسٹر عتیق احمد حشمتی (شجاع ملک) ہیں۔ آپ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سوفٹ ویئر اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ کیوں کہ انہوں نے کمپیوٹر کی تعلیم سے متعلق کئی جدید کورس کیئے ہیں جیسے ’’نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفار میشن ٹیکنولوجی‘‘ دہلی سے ’’او لیول‘‘، سی سی سی ۔ اور اسکے علاوہ بھی کمپیوٹر کے کئی کورس کیئے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا نام قابل قدر انجینئرس کی صف میں آتا ہے ۔ ابھی آپ دنیائے سنیت کی عظیم دینی درس گاہ ’’جامعۃ الرضا‘‘ میں آئی ٹی ہیڈ ہیں اور کمپیوٹر سوفٹ ویئر و ہارڈ ویئر کے ممتاز استاذ ہیں۔ آپ ماہنامہ سنی دنیا کی کمپوزنگ و ڈیزائننگ ۲۰۰۳؁ء سے اب تک با حسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔